کامن ویلتھ چیمپئن نوح دستگیر بٹ نے ایک اور عالمی گولڈ میڈل جیت لیا

Jun 16, 2026 | 21:15:PM
 کامن ویلتھ چیمپئن نوح دستگیر بٹ نے ایک اور عالمی گولڈ میڈل جیت لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا)گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے کامن ویلتھ چیمپئن نوح دستگیر بٹ نے انٹرنیشنل ورلڈ اسٹرونگ مین مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

یہ مقابلے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقد ہوئے، جہاں نوح دستگیر بٹ نے لاگ پُش اِن واٹر پول ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے دونوں راؤنڈز میں برتری برقرار رکھتے ہوئے حریف کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مقابلوں میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے نامور اور طاقتور ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ نوح دستگیر بٹ اس سے قبل بھی اسٹرونگ مین گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت چکے ہیں، اور یہ ان کا دوسرا بڑا بین الاقوامی اعزاز ہے۔

ان کی اس کامیابی پر ان کے والد نے خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوح نے ایک بار پھر پاکستان کا پرچم عالمی سطح پر بلند کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آئندہ مالی سال میں چیف منسٹرز سپیشل انیشیٹوز کیلئے فنڈز مختص نہ کئے گئے