کویت کا بڑا فیصلہ، 2 ہزار سے زائد افراد کی شہریت منسوخ

Jun 16, 2026 | 10:23:AM
کویت کا بڑا فیصلہ، 2 ہزار سے زائد افراد کی شہریت منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کویت نے شہریت کے جائزے سے متعلق جاری مہم کے تحت مزید 2 ہزار سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کویتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر 2,192 افراد کی کویتی شہریت منسوخ کی گئی ہے۔ اس فیصلے کی باقاعدہ اشاعت کویت کے سرکاری گزٹ میں بھی کردی گئی ہے، جس کے بعد یہ فیصلہ نافذ العمل ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق کویت میں گزشتہ دو برس سے ’شہریت جائزہ مہم‘ جاری ہے، جس کے تحت شہریت کے حصول کے طریقہ کار اور قانونی حیثیت کا ازسرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے، اس مہم کے دوران ہزاروں افراد کی شہریت منسوخ کی جا چکی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایران کو اربوں ڈالر ملیں گے؟ امریکہ سے اہم خبر آگئی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف سال 2025 کے دوران تقریباً 50 ہزار افراد کی کویتی شہریت منسوخ کی گئی تھی، جبکہ تازہ کارروائی کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

کویتی حکام کا کہنا ہے کہ شہریت منسوخی کی کارروائیاں ملکی قوانین اور ضوابط کے مطابق کی جا رہی ہیں، جبکہ ناقدین کا مؤقف ہے کہ اس مہم کے سماجی اور انسانی اثرات بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

کویت میں جاری اس مہم کو خطے کی سب سے بڑی شہریت نظرثانی مہم قرار دیا جا رہا ہے، جس پر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مسلسل توجہ دی جا رہی ہے۔