جنگی مجرم تل ابیب کے بنکرز میں چھپے، انہیں نہیں چھوڑا جائیگا،ایرانی وزیر خارجہ

Jun 16, 2025 | 23:17:PM
جنگی مجرم تل ابیب کے بنکرز میں چھپے، انہیں نہیں چھوڑا جائیگا،ایرانی وزیر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جنگی مجرم تل ابیب کے بنکرز میں چھپے ہیں، انہیں نہیں چھوڑا جائے گا ،نیتن یاہو کو لگام دی جائے تو پھر بات چیت کی راہ ہموار  ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق  عباس عراقچی نےایک بیان میں کہا ہے کہ جنگی مجرموں پر حملے جاری رکھیں گے جب تک وہ ہماری عوام پر حملے بند نہیں کردیتے ، امریکی صدر ٹرمپ سفارت کاری کے حامی ہیں تو اب اہم فیصلوں کا وقت ہے ، ٹرمپ سنجیدہ ہیں اور جنگ روکنا چاہتے ہیں، تو اگلے اقدامات نتیجہ خیز ہوں گے ۔اسرائیل کو حملے روکنا ہوں گے ورنہ ایران کا ردعمل جاری  رہے گا۔
 ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ صرف واشنگٹن کی ایک کال ناتین یاہو کو خاموس کروا سکتی ہے ، نیتن یاہو کو لگام دی جائے تو پھر بات چیت کی راہ ہموار  ہوسکتی ہے ۔ 
یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ نہیں جیت رہا ،ایران کو بات کرنی چاہئے، ڈونلڈ ٹرمپ