پنجاب حکومت کے تاریخی اقدامات،خصوصی بچوں کی تعلیم کیلئے 3.79 ارب روپے کے نئے منصوبے شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے پنجاب حکومت نے تاریخی اقدامات اٹھاتے ہوئےصوبائی بجٹ میں خصوصی بچوں کی تعلیم کے کے لیے 3.79 ارب روپے کے نئے منصوبے شامل کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی بجٹ میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا خودمختار پروگرام کے تحت خصوصی بچوں کی فنی تربیت کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،خصوصی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کے لیے 'مییل پروگرام' کے تحت 1.45 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے،
خصوصی تعلیم کے لیے کل 8.1 ارب روپے کی لاگت سے مختلف منصوبے بجٹ میں شامل ہیں۔بجٹ میں نئے منصوبوں پر 3.91 ارب روپے کی لاگت آئے گی، آئندہ سالوں کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ایران سے متصل سرحدی کراسنگ پوائنٹس بند کردیئے