محکمہ جیل خانہ جات کے لیے سوا27ارب کا بجٹ مختص
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب کے رواں مالی سال کے بجٹ میں محکمہ جیل خانہ جات کے لیے سوا27ارب کا بجٹ مختص کردیا گیا۔
مالی سال 2024_25میں 23ارب کا بجٹ جاری کیا گیا تھا، تنخواہوں والاونسز کی مد میں 14ارب 3کروڑکے فنڈز مختص کئے گئے۔
دستاویزات کے مطابق ریٹائرمنٹ بینفٹس کی مد میں 13کروڑ کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، آپریشنل و انتظامی معاملات کے لئے 8ارب11کروڑ کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے فزیکل ایسٹس کی میں4ارب 81کروڑجبکہ تعمیر ومرمت کی مد میں 3کروڑ13لاکھ کے فنڈز مختص کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :عمرہ کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر