کراچی ڈیفنس میں زلزلے کے جھٹکے

Jun 16, 2025 | 15:17:PM
کراچی ڈیفنس میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی۔ 

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 40 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے کہا تھا کہ زلزلہ 10 بج کر 5منٹ پر پر ریکارڈ ہوا ہے جس کا مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں3 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک 40 سے زائد زلزلے ریکارڈ ہو چکے ہیں، تاہم ان تمام زلزلوں کی شدت معمولی نوعیت کی تھی۔