ورلڈ سٹرانگسٹ مین چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے نوح دستگیر بٹ وطن واپس
کیپشن: نوح دستگیر بٹ و دیگر کا گروپ فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ازبکستان میں منعقد ہونیوالی ورلڈ سٹرانگسٹ مین چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ پاکستان پہنچ گئے۔
لاہور ایئر پورٹ پر حنزلہ بٹ،غلام دستگیر بٹ ،عقیل جاوید بٹ اور ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے دیگر عہدیداروں اور شائقین نے نوح دستگیر بٹ کا استقبال کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوح دستگیر بٹ نے کہا کہ ازبکستان میں منعقدہ ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھر پور موقع ملا۔
انہوں نے ورلڈ کلاس ایونٹ میں مدعو کرنے پر ازبکستان کی وزارت سیاحت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: شندور پولو فیسٹیول 20 جون سے شروع ہوگا