امریکا میں مزید 36 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی پر غور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے نئی سفری پابندیوں کا منصوبہ شروع کردیا جس کے تحت مزید 36 ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔
36 ممالک کی اس فہرست میں انگولا، کمبوڈیا، نائیجیریا، یوگنڈا، مصر، گھانا، تنزانیہ، زیمبیا، زمبابوے سمیت افریقی، ایشیائی اور کیریبیئن خطے کے متعدد ممالک شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا ایسا علاقہ جہاں ایک صدی سے پینے کا پانی دستیاب نہیں
ان ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دستخط شدہ میمو کے مطابق محکمہ خارجہ کی جانب سے فہرست میں شامل ممالک کو نئے معیار اور تقاضے پورے کرنے کے لیے 60 دن کی مہلت دی جا رہی ہے۔