سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا محترمہ بینظیر بھٹو کے فین نکلے 

سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو ایک عظیم خاتون شخصیت تھیں ،  وہ دن نہیں بھولتا جب انہوں نے کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی دی: ارجنا رانا ٹنگا

Jun 16, 2023 | 11:55:AM
سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا محترمہ بینظیر بھٹو کے فین نکلے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے یادگار یادیں جڑی ہیں، وہ دن نہیں بھول سکتا جس دن محترمہ بینظیربھٹو نے کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی دی تھی۔

لاہور میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری سے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق  کپتان ارجنا رانا ٹنگا کی ملاقات ہوئی۔ ارجنا رانا ٹنگا سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے فین نکلے، انہوں نے ملاقات میں 1996 کرکٹ ورلڈ کپ کی یادیں تازہ کی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کریگی

دوران ملاقات سابق کپتان نے کہا کہ سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو ایک عظیم خاتون شخصیت تھیں، وہ دن نہیں بھولتا جب بینظیر بھٹو نے کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی دی، پاکستان کیساتھ یادگار یادیں جڑی ہیں۔ انہوں نے احسان مزاری سے بلاول بھٹو سے متعلق بھی دریافت کیا۔ 

وفاقی وزیر احسان مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنیوالا ملک ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں سری لنکا کیساتھ تعلقات مزید مستحکم کرینگے۔

واضح رہے کہ لیجنڈری ارجنا رانا ٹنگا سری لنکن سپورٹس کونسل کے سربراہ بھی ہیں۔