لڑکی کو میسج کرنے پر کالج کے طلبا میں شدید لڑائی ،فائرنگ

Jun 16, 2022 | 18:29:PM
طلبا کے دو گروپوں میں لڑائی
کیپشن: طلبا میں لڑائی کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملتان میں بوسن روڈ پر واقع نجی کالج میں لڑکی کو میسیج کرنے پر طلبا کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔ایک طالب علم نے فائرنگ کر کے دوسرے کو زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں بوسن روڈ پر واقع نجی کالج میں طلبا کے درمیان جھگڑاہوا ایک طالب علم نے فائرنگ کر کے دوسرے کو زخمی کر دیا، فائرنگ کرنے والا طالب علم علی بلوچ فرارہوگیا ، زخمی ہونیوالے طالبعلم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، گلگشت پولیس نے کاروائی شروع کر دی۔پولیس کے مطابق جھگڑا لڑکی کو میسج کرنے پر شروع ہوا،پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سونم کپور کے گھر گود بھرائی کی تقریب