عثمان بزدار کا فضائی سفر: قوم کو 44 کروڑ 81 لاکھ 61 ہزار میں پڑا

Jun 16, 2022 | 14:45:PM
عثمان بزدار, سابق وزیراعلیٰ پنجاب, وسیم اکر پلس, ہیلی کاپٹر
کیپشن: عثمان بزدار اپنے دور حکومت میں ممجموعی پر 755 گھنٹے فضا میں رہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے فضائی سفر قوم کو 44 کروڑ 81 لاکھ 61 ہزار روپے میں پڑے۔

 تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے سابق وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے دور اقتدار میں فضائی سفر کا خوب استعمال کیا۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب کے سابق وزیراعلی عثمان بزدار کے فضائی سفر قوم کو 44 کروڑ 81 لاکھ 61 ہزار روپے میں پڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: عدالت نے فیصلہ سنا دیا

دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار کے فضائی سفر پر جہاز اور ہیلی کاپٹر میں 5 لاکھ 10 ہزار 265 لیٹر پیٹرول استعمال ہوا۔ فضائی صفر پر پیٹرول کی مد میں مجموعی اخراجات 6 کروڑ 48 لاکھ 63 ہزار 126 روپے ہیں۔

 بجٹ دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار نے جہاز پر 420 فلائٹ لیں جس پر مجموعی اخراجات 28 کروڑ 43 لاکھ 16 ہزار روپے ہیں۔ عثمان بزدار نے ہیلی کاپٹر پر 321 فلائٹ لیں جس پر 16 کروڑ 38 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔

 عثمان بزدار اپنے دور حکومت میں ممجموعی پر 755 گھنٹے فضا میں رہے جبکہ فی گھنٹہ کے حساب سے عثمان بزدار کے فضائی سفر پر 5 لاکھ 93 ہزار 591 روپے کے اخراجات آئے۔ ان مجموعی اخراجات میں مینٹینس، لینڈنگ پارکنگ فیس، ایچ آر اور دیگر اخراجات بھی شامل ہیں۔

مالی سال 2019-20 میں جہاز پر 160 گھنٹے کی 156 فلائٹس لی گئیں، جن پر مجموعی اخراجات 7 کروڑ 28 لاکھ 92 ہزار روپے تھے۔ مالی سال 20-21 میں 79 گھنٹے 30 منٹ کی 67 فلائٹس جہاز پر لی گئیں، جس پر مجموعی اخراجات 11 کروڑ 42 ہزار روپے تھے۔

مالی سال 21-22 میں عثمان بزدار نے 195 گھنٹے کی 197 فلائٹس لیں، جن پر مجموعی اخراجات 10 کروڑ 13 لاکھ 81 ہزار روپے تھے۔ مالی سال 21-22 میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے عثمان بزدار نے جہاز کا استعمال سب سے زیادہ کیا ۔

دوسری جانب مالی سال 2019-20 میں ہیلی کاپٹر پر 106 گھنٹے کی 143 فلائٹس لی گئیں جن پر مجموعی اخراجات پانچ کروڑ ستاون لاکھ روپے تھے۔ مالی سال 20-21 میں ہیلی کاپٹر پر 119 گھنٹے اور 30 منٹس کی 161 فلائٹس لی گئیں جن پر مجموعی اخراجات چار کروڑ 92 لاکھ 65 ہزار روپے تھے۔

عثمان بزدار نے اپنے اقتدار کے آخری مالی سال 21-22 میں 96 گھنٹے 40 منٹس کی 137 فلائٹس لیں جن پر مجموعی اخراجات پانچ کروڑ 88 لاکھ 11 ہزار روپے تھے۔

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔