ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

Jun 16, 2022 | 12:40:PM
File Photo
کیپشن: ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی مشہور جوڑی ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے ندا یاسر کے شو میں اپنی فیٹنس اور ڈائٹ پلان کے راز بتادیے۔

تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ کی معروف جوڑی ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے حال ہی میں ندا یاسر کے گڈ مارننگ شو میں نظر آئے،جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اپنے ڈائٹ پلا ن اور فٹنس کے راز بھی بتائے ۔ شو میں ہمایو ں سعید نے بتایا کہ وہ اپنا نیا پروجیکٹ شروع کرنے سے دس دن پہلے ڈائٹنگ شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اچھا خاصا کھاتے ہے لیکن بعض اوقات اچانک کھانا بند کر دیتے ہے اور یہ مشق بہت اچھے نتائج دیتی ہے۔ ایک دم سے وزن کم ہو جاتا ہے۔ اپنے معمول کے ہیکس کو شیئر کرتے ہوئے،انہوں نے کہا میں اتنا کھاتا ہوں کے اس کا اثر دو سال تک تو رہتا ہے۔

جبکہ ندا یاسر نے یہی سوال مہوش حیات سے کیا کہ آپ کیسے ڈائٹنگ کرتی ہیں تو انہوں نے کہا وہ زیادہ تر پروٹین پر انحصار کرتی ہیں اور گندم، چینی اور چاول کے استعمال سے گریز کرتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ڈائٹ پلانٹ ان کا وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔اور وہ جاگنگ بھی کرتی ہیں ۔

ہمایوں سعید نے مزید کہا کہ جاگنگ اور پانی کا زیادہ استعمال ان لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ستارے اس وقت اپنی نے والی فلم "لندن نہیں جاوں گا "کی پروموشن میں مصروف ہیں جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ہے۔