کورونا:مزید46 افراد انتقال کر گئے،1ہزار38 نئے کیسز

Jun 16, 2021 | 09:15:AM
کورونا:مزید46 افراد انتقال کر گئے،1ہزار38 نئے کیسز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) موذی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں مزید46 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا مریضوں کے1ہزار38 نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.46فیصد ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار828 اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ44 ہزار65 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد39ہزار905ہے اور 8 لاکھ82 ہزار332 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 567 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ،صوبہ سندھ میں 5 ہزار273، صوبہ خیبرپختونخوا 4 ہزار 240، اسلام آباد 773، گلگت بلتستان 108، صوبہ بلوچستان میں 297 اور آزاد کشمیر میں 570 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار207، صوبہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار313،صوبہ  پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 379، صوبہ سندھ 3 لاکھ 29 ہزار279، صوبہ بلوچستان 26 ہزار 331، آزاد کشمیر 19 ہزار 822 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 734 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18رنز سے شکست دیدی