پشاور نے کراچی کو  ہرا دیا،حضرت ﷲ زازئی کی طوفانی بیٹنگ

Jun 16, 2021 | 08:37:AM
پشاور نے کراچی کو  ہرا دیا،حضرت ﷲ زازئی کی طوفانی بیٹنگ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پی ایس ایل کے 24ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو  6 وکٹ سے شکست دے دی۔حضرت ﷲ زازئی کی طوفانی بیٹنگ۔


تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔ آسان ہدف کے باوجود  پشاور زلمی کے حضرت ﷲ زازئی نے طوفانی بیٹنگ کی۔ انہوں نے 26 گیندوں پر 63 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔پشاور زلمی نے 109رنز کا ہدف محض11 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے زلمی کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18رنز سے شکست دیدی