جس دن اپوزیشن جماعتوں کے پاس ایک ممبر بھی زیادہ ہوگا تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، گورنر کے پی 

Jul 16, 2025 | 10:34:AM
جس دن اپوزیشن جماعتوں کے پاس ایک ممبر بھی زیادہ ہوگا تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، گورنر کے پی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس دن اپوزیشن جماعتوں کے پاس ایک ممبر بھی زیادہ ہوگا تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔

 فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانا جمہوری و آئینی حق ہے، گورنر راج لگانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں انہیں سیاسی شہید نہیں بنائیں گے۔

  یہ بھی پڑھیں:40 ہزار پاکستانی زائرین غائب،وفاقی وزیر مذہبی امور  کے انکشاف نے کھلبلی مچا دی

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ روکنا حکومت کی ذمے داری ہے، اپوزیشن کے 5 اور حکومت کے 6 سینیٹرز بنتے ہیں چاہتے ہیں یہ بلامقابلہ منتخب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی کے پاس اختیار نہیں، یہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں چل سکتے۔