چیف الیکشن کمشنر کے لیے انتہائی نازیبا الفاظ، عمران خان نے بدتمیزی کی انتہا کردی

Jul 16, 2022 | 23:35:PM
چیف الیکشن کمشنر ،انتہائی ،نازیبا الفاظ، عمران خان ،بدتمیزی ،انتہا ، سکندر سلطان راجہ،24نیوز
کیپشن: عمران خان، سکندرسلطان راجہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے ہیں۔ انہوں نے سکندر راجہ کو انتہائی گھٹیا آدمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر سپیس میں چیف الیکشن کمشنر سے خفیہ طور پر ملنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ انتہائی گھٹیا آدمی ہیں۔ اس لیے ملنا تو دور وہ ان کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتے۔ کیونکہ انہوں نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی انتہا کردی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ساری زندگی میں انہوں نے ایسا الیکشن کمیشن نہیں دیکھا جو ایک جماعت کے لیے دھاندلی کی انتہا کررہا ہو۔