ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب پولیس کی پہلی بڑی کارروائی

Jul 16, 2022 | 15:34:PM
ضمنی الیکشن،پنجاب پولیس،پی ٹی آئی،کارکن،گرفتار،شناختی کارڈ
کیپشن: ہر شناختی کارڈ کے عوض کسی کو 2 اور کسی کو 3 ہزار روپے دینے تھے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کے فیکٹری ایریا سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سے تقریباً 200 شناختی کارڈز برآمد کر لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ضمنی انتخابات سے ایک دن قبل پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا

 پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو پی پی 168 میں شناختی کارڈز کے ذریعے ووٹ خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پی پی 168 لاہور کی مختلف یوسیز میں ووٹروں کے شناختی کارڈ لےکر انہیں پیسے دیئے۔

 پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو نے بتایا کہ ان لوگوں کی ڈیمانڈ تھی اور ہر کارڈ کے عوض پیسے دینے کی ڈیل ہوئی تھی، ڈیل یہ تھی کہ ہر کارڈ پر اتنے پیسے دیں تو ووٹ ڈالیں گے، اس لیے کارڈ اکٹھے کیے تھے کہ ہر کارڈ کے عوض کسی کو 2 اور کسی کو 3 ہزار روپے دینے تھے۔