ریحام خان نے تیسری شادی کا عندیہ دے دیا

Jul 16, 2022 | 12:39:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ریحام خان نے تیسری شادی کا عندیہ دے دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کی طرف اشارہ دے دیا۔ریحام خان نے میڈیا میں کام کرتے ہوئے ایک طویل عرصہ گزارا ہے، اُنہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کے لیے کام کرنا شروع کیا اور بعد میں پاکستان آگئیں، جہاں وہ نیوز میڈیا سے منسلک رہیں۔

 تفصیلات پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے شادی کے بعد ریحام خان کافی مشہور ہوگئی تھیں، دونوں شخصیات کی یہ دوسری شادی تھی تاہم یہ شادی ایک سال سے بھی کم عرصے میں ختم ہوگئی۔

حال ہی میں ریحام خان ایک پروگرام کا حصہ بنیں جہاں انہوں نے دوبارہ محبت کرنے کی بات کی، اگرچہ انہیں دو برے تجربات ہوئے ہیں لیکن ریحام سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں سوچیں گی؟

ریحام کا کہنا تھا کہ خاندان کے ایک فرد جو کہ ایک نجومی ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ درحقیقت دوبارہ شادی کریں گی۔اس گفتگو سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ریحام خان دوبارہ شادی کے بارے میں سوچیں گی۔