سرکاری ملازمین کیلئے انوکھا حکم نامہ جاری  

Jul 16, 2022 | 12:24:PM
سرکاری ملازمین کیلئے انوکھا حکم نامہ جاری  
کیپشن: حکم نامہ جاری (فائل فوٹو)  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلپائن کے ایک میئر نے سرکاری ملازمین کیلئے ایک انوکھا حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ تمام ملازمین نوکری کے دوران اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے مسکرائیں ورنہ جرمانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  فلپائن کے صوبے کوئزون کے قصبے میولانے کے میئر اریس ایل ایگوائر نے 5 جولائی سے سرکاری دفاتر میں ایک نئی اسمائل پالیسی (Smile policy ) پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین اور حکام مسکراتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور عوام کی خدمت کریں۔

ملازمین کو واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ اس حکم کو نہ ماننے والوں کی 6 ماہ کی تنخواہ کاٹی جا سکتی ہے جبکہ ملازمین کو نوکری سے بھی معطل کیا جا سکتا ہے، میئر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقامی لوگوں، زیادہ تر ناریل کے کاشتکاروں اور ماہی گیروں کی شکایات کے جواب میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںمیٹرو بس میں لڑکا اور لڑکی لڑ پڑے، تھپڑ رسید ، ویڈیو وائرل ہو گئی

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں نے شکایت کی تھی کہ جب وہ اپنے ٹیکس ادا کرنے گئے تو ٹاؤن ہال کے عملے نے ان کے ساتھ غیر دوستانہ برتاؤ کیا،انہوں نےکہا کہ میں عوام کے ساتھ سرکاری ملازمین کا رویہ تبدیل کرنا چاہتا ہوں تاکہ جب شہری اپنی درخواست لے کر ان دفاتر میں آئیں تو انہیں ایک خوشگوار ماحول ملے، اس طرح کے اقدام سے لوگوں میں پیار اور محبت میں مزید اضافہ ہوگا۔