قوم دھاندلی اور دھونس برداشت نہیں کرے گی ،شیخ رشید

Jul 16, 2022 | 11:56:AM
فائل فوٹو
کیپشن: اسٹیبلشمنٹ انتخابات سے دور رہے، شیخ رشید
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہنا ہے کہ گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ الیکشن سے دور رہے، قومی دھاندلی اور دھونس کو برداشت نہیں کرے گی۔

 تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 عمران خان پر لگانے والے اندھے ہیں، آرٹیکل 6 کے حوالے سے سپریم کورٹ کا اضافی نوٹ ہے عدالت کا فیصلہ نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کے پاس عقل کی کمی ہے ، جو دو دو ووٹوں اور اور ایک ووٹ سے قوم پر مسلط کی گئی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے اہم بات کرنا چاہتا ہوں کہ کل کا دن بہت اہم ہے، پاکستان کی تاریخ میں نے کبھی ایسا الیکشن نہیں دیکھا ہے، میں گزارش کرنا چاہتا ہوں ، کہ اسٹیبلشمنٹ الیکشن سے دور رہے، قوم کسی قسم کی دھاندلی اور دھونس کو برداشت نہیں کرے گی، کل کے ضمنی انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے ثابت کرنا ہے کہ وہ غیر جانبدار ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ کل اگر عوام عمران خان کو ووٹ دیتی ہے تو ان کا راستہ نہ روکا جائے، اگر ان کا راستہ روکا گیا تو ایک ایسی آگ پھیلے گی جو سب کو لپیٹ میں لے لی گی، کل کا دن پاکستان کے سیاسی استحکام کا دن ہے، کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج اٹک کی عدالت نے مجھے 8 تاریخ دی ہے، ہرروز اتنے جھوٹے کیس بنائے ہیں کہ ایک عدالت میں پیش ہونا ہوتا ہے، لیکن کوئی بات نہیں۔