بگ باس 14 کے رنر اپ راہول ویدیا نے اپنی دوست سے شادی کرلی، تصاویر وائرل 

Jul 16, 2021 | 21:55:PM
بگ باس 14 کے رنر اپ راہول ویدیا نے اپنی دوست سے شادی کرلی، تصاویر وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے رنراپ اور گلوکار راہول ویدیا اپنی قریبی دوست دیشا پارمر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول ویدیا اور دیشا پارمرنے دوپہر میں ممبئی ایک ہوٹل میں شادی کی۔راہول ویدیا اور دیشا پارمر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار نے گولڈن رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ ان کی اہلیہ گلابی رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

بھارتی گلوکار کی شادی کی تقریب میں ان کے دوست علی گونے سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ راہول ویدیا نے رواں ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ وہ 16جولائی کو دیشا پارمر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔راہول ویدیا اور دیشا پارمر کی شادی کی خوشخبری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ راہول ویدیا نے بگ باس کے سیزن 14 کے دوران اپنی قریبی دوست دیشا پارمر کو شادی کی پیشکش کی تھی اور دیشا نے گھر سے باہر ہوتے ہوئے اپنے دوست کی پیشکش قبول کرلی تھی۔
خیال رہے کہ بگ باس کے سیزن 14کی فاتح سب سے مضبوط امیدوار روبینہ دلیک قرار پائی تھیں۔دوسری جانب بھارت کے معروف گلوکار راہول ویدیا نے بگ باس کے سیزن 14 کے رنراپ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے معروف فلم پروڈیوسر نے اداکارہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج