آزاد کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو عمران کا بڑا نقصان ہو گا۔۔مریم نواز

Jul 16, 2021 | 21:17:PM
آزاد کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو عمران کا بڑا نقصان ہو گا۔۔مریم نواز

 (24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر25 جولائی کو دھند نہ چھائی تو آزاد کشمیر میں الیکشن (ن )لیگ جیتے گی ۔

 جمعہ کو آزاد کشمیر کے علاقے برنالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن اب وہ پرانی جماعت نہیں رہی، اگرالیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو عمران خان کابہت بڑا نقصان ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کے سارے جلسے ملا کر بھی ن لیگ کے ایک جلسے کا مقابلہ نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے الیکشن میں 2 سیٹیں لینے والو ! یادرکھو الیکشن چوری کیا تو عوام نہیں چھوڑیں گے۔نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے،سازش کے ذریعے عوام کی کرسی سے ہٹایا لیکن نواز شریف آج بھی عوام کی عدالت میں جیت گیا ہے، نواز شریف کو ہرانے کےلئے آپ الیکشن چوری کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 73سال میں کبھی پٹرول کی قیمت 118روپے نہیں ہوئی، یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی کی قیمت 170سے بڑھ کر260 روپے ہوگئی ہے، عمران خان کی نالائقی اورکرپشن کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں لوڈشیڈنگ ختم کردی تھی۔

انہوں نے کہا کشمیریوں نے وفاقی وزیرکاانڈوں سے استقبال کیا، جب کشمیرکامقدمہ ہارکرآئیں گے توکیاکشمیری آپ کا استقبال ہارسے کریں گے؟۔مریم نواز نے کہا کہ کشمیر کے فیصلہ کا حق ایسے شخص کو نہیں دیا جاسکتا جس کی اپنی پہچان کوئی نہ ہو۔قبل ازیں مریم نواز نے بھمبر میں بھی جلسہ عام سے خطاب کیا۔

 یہ بھی پڑھیں۔پردیسیوں کیلئے بری خبر: ریلوے کا عید الاضحی پرسپیشل ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ