نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے سول افسران کی نامزدگیوں میں مزید ردوبدل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے ضمن میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2026-27 کیلئے سول افسران کی نامزدگیوں میں مزید ردوبدل کیا گیا ہے۔
کورس کیلئے مختلف سروسز اور گروپس کے گریڈ 20 کے 11 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے، پولیس سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، آئی بی ڈویژن، میر ویس نیاز، فارن سروس کے ابرار حسین خان، احمد فاروق، ڈاکٹر بلال احمد، حسن افضل خان اور طارق کریم کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر 'نیب' ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد شکیل انجم، ڈائریکٹر جنرل (ٹی پی) وزارت تجارت، اسلام آباد شفیق احمد شہزاد، چیف انٹرنل آڈیٹر، سینیٹ سیکریٹریٹ، اسلام آباد عمر علی شاہ بنوری، ڈائریکٹر (اے اینڈ ایف) سول سروسز اکیڈمی، لاہور عثمان جاوید لون اور ڈی جی، انفارمیشن سروسز اکیڈمی امبرین گل شاہد کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے صدر، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔