مہنگائی کی شرح میں0.12فیصد اضافہ،21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم )ملک میں مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے اضافے کا رجحان سامنے آیا ہے،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی میں 0.12 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.20 فیصد تک پہنچ گئی ہے،ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.20 فیصد ہوگئی
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 8 اشیاء سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹا 5.07 فیصد،چکن 2.86 فیصد ، لہسن2.44 فیصد،تیارچائے 0.73 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 0.58 فیصد کا اضافہ ہوا،ایل پی جی اور چاول کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کی شادی کی تقریبات آج سے شروع ،مہندی میں کون کونسی ڈشز ؟
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آلو 3.73 اور پیاز 2.20 فیصد سستے ہوئے، دالیں،ٹماٹر اور انڈے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔