ڈاکٹرز کی ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد، عمران خان کا طبی معائنہ کیا

Jan 16, 2026 | 15:22:PM
 ڈاکٹرز کی ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد، عمران خان کا طبی معائنہ کیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   ( ویب ڈیسک )پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم اڈیالا جیل پہنچی۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرزکی ٹیم میں ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر عاصل شامل تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:سکول مزید 4 دن بند،بچوں کی موجیں،اہم فیصلہ سامنے آ گیا

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کی آنکھوں اور دانتوں کا معائنہ کیا، ٹیم میں شامل جنرل فزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا۔

جیل ذرائع نے کہا کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کو کچھ دوائیں تجویز کی ہیں جب کہ ڈاکٹرز کی ٹیم جیل انتظامیہ کو میڈیکل رپورٹ بھیج دے گی۔