ویڈیو:ڈھاکہ میں آتشزدگی،3 افراد جاں بحق

Jan 16, 2026 | 11:55:AM
ویڈیو:ڈھاکہ میں آتشزدگی،3 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈھاکہ کے اُتارا علاقے میں ایک 6 منزلہ رہائشی عمارت میں صبح کے وقت آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔

 آگ میں ہلاک ہونے والے افراد دھویں سے دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، جبکہ دیگر کو ہسپتال منتقل کر کے علاج جاری ہے۔

 یہ واقعہ جمعہ کی صبح تقریباً 7:50 بجے اُتارا کے سیکٹر 11، روڈ 18 پر واقع ایک عمارت کے دوسرے فلور کے فلیٹ میں پیش آیا۔

 فائر فائٹرز نے 8:25 بجے تک آگ پر قابو پا لیا اور تقریباً 10:00 بجے مکمل طور پر آگ بجھا دی گئی۔

مزید پڑھیں:اوجڑی کیمپ اراضی تنازع، متاثرین کو 2 ارب،30 کروڑ معاوضہ ادا

آگ سے متاثر ہونے والے دیگر 13 رہائشیوں کو فائر فائٹرز نے بچایا اور انہیں کویت-میتری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

فائر سروس کے تعلقات عامہ کے اہلکار طلحہ بن جاسم نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ فلیٹ میں زیادہ فرنیچر ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی اور شدت اختیار کر گئی۔

ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عبدالمنان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ برقی شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔

 آگ دوسرے فلور سے شروع ہوئی تھی بعد میں تیسرے فلور تک پھیل گئی۔