مختلف شہروں میں بارش اور برفباری؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی آ گئی

Jan 16, 2026 | 09:16:AM
 مختلف شہروں میں بارش اور برفباری؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

بالائی علاقوں میں چترال، مالم جبہ، سوات، دیر، کالام اور بٹگرام میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ ایبٹ آباد، کوہستان، مالاکنڈ اور مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، استور، دیامر، شگر اور گانچھے میں برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 19 جنوری تک آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان رہے گا، جبکہ مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، پونچھ اور راولا کوٹ میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیڈ لائن ختم، اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ آج سے ممنوع

مزید بتایا گیا ہے کہ 20 جنوری سے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ 21 جنوری سے ملک کے بیشتر حصے ایک طاقتور موسمی نظام کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 23 جنوری تک  صوبہ خیبر پختونخوا  میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودےگرنےکا بھی خطرہ ہے جب کہ میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آج سے 19 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا، 20 سے 23 جنوری کے دوران مری گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 سے 23 جنوری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ لاہور، سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔

لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔