’ہم دونوں منشیات استعمال کرتے تھے‘  سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ کا اعتراف

Jan 16, 2024 | 20:36:PM
’ہم دونوں منشیات استعمال کرتے تھے‘  سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ دونوں منشیات استعمال کرتے تھے ۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ریا چکرورتی کا کہناتھا کہ میں اور سشانت سنگھ کبھی کبھی بھنگ پیتے تھے،سشانت سنگھ کو منشیات کی لت فلم کیدار ناتھ کی شوٹنگ کے بعد لگی تھی۔ریا چکرورتی نے جیل میں گزارے دنوں کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں پانی میں پکی ہوئی شملہ مرچ اور روٹی کھانے کو دی جاتی تھی۔ جیل میں اب تک انگریزوں کے بنائے قانون ہیں جن کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
ریا چکرورتی کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں ناشتہ صبح ۶ بجے اور رات کا کھانا ۲ بجے دوپہر کو دیا جاتا ہے۔ کھانے کے لیے اپنا معمول تبدیل کرنا پڑا۔ جیل میں گزارا ہوا وقت جسمانی مشقت سے زیادہ ذہنی اذیت اور تکلیف کا باعث ہوتا ہے۔
جون ۲۰۲۰کو اپنے گھر میں مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو اداکار کے قتل کی تحقیقات کے دوران سشانت سنگھ کو منشیات فراہم اوراستعمال کرنے کے الزام میں انسداد منشیات بیورو نے ستمبر ۲۰۲۰گرفتار کیا تھا اور انہیں ایک ماہ بعد ضمانت پر رہائی ملی تھی۔