’مجھے جیل جانے کا حکم ہوا ہے ‘،شیخ رشید نے تھانے سے جذباتی ویڈیو پیغام جاری کر دیا

Jan 16, 2024 | 18:06:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  نے ضمانت خارج ہونے پر  تھانہ نیو ٹاؤن سے جذباتی ویڈیو پیغام جاری کر دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی نیو ٹاؤن تھانے کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے کے بعد انہیں راولپنڈی میں عدالت سے گرفتار کیا گیا,شیخ رشید احمد  کے خلاف تھانہ نیو ٹائون میں مقدمہ درج تھا جس میں ان پر حساس ادارے کی عمارت پر حملے کا الزام تھا، انسداد دہشتگری عدالت کی طرف سے  ان کی ضمانت خارج ہونے پر تحویل میں لے لیاگیا۔

شیخ رشید نے  تھانہ نیو ٹاؤن پہنچنے پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جیل جانے کا حکم ہوا ہے ،جان جاتی ہے تو جائے آٹھ فروری کو قلم دوات جیتے گی ،میں حمزہ کیمپ حملے میں موث نہیں تھا اور نہ ہی وہاں موجود تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : لیونل میسی ایک بار پھر سے بہترین فٹبالر قرار