ریشم خان نے رحم دلی کی مثال قائم کردی

Jan 16, 2024 | 15:34:PM
پاکستانی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ اور ماڈل ریشم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں انتہائی رحم دلی کے عمل میں مصروف دیکھا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ اور ماڈل ریشم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں انتہائی رحم دلی کے عمل میں مصروف دیکھا گیا۔

ویڈیو میں ریشم کو سیاہ رنگ کے کرتہ میں ملبوس ، سر پر دوپٹہ اوڑھے سڑک کے کنارے غریبوں میں نہ صرف کھانا بانٹتے ہوئے دیکھا گیا بلکہ وہ ان کے ساتھ کھانا کھاتی ہوئی بھی دکھائی دیں۔

اداکارہ سماجی کاموں اور ہمیشہ اپنی انسان دوستی کے لیے خبروں کی زینت بنتی آئی ہیں۔

ریشم فلاحی کاموں کی جھلکیاں شئیر کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی سر گرم رہتی ہیں جہاں ان پر تنقید کے ساتھ ساتھ بیشتر صارفین ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم انوارالحق کاکڑ عالمی فورم میں شرکت کیلئے ڈیووس جائیں گے

واضح رہے کہ حال ہی میں ریشم کی چنگچی رکشہ میں عام شہریوں کی طرح سواری کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی رہی۔ اس کے علاوہ برائیڈل کچیور ویک کے ریمپ پر واک کرتی ہوئی بھی نظر آئیں ساتھ ہی انہیں اپنی نئی فلم 'گنجال' کی تشہیر کرتے بھی دیکھا گیا۔