نیا لائسنس فیس شیڈول نافذالعمل ہو گیا

Jan 16, 2024 | 14:04:PM
نیا لائسنس فیس شیڈول نافذالعمل ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کانیا شیڈول آج سے نافذالعمل ہو گا۔

 چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے کہا کہ نئے فیس شیڈول کے مطابق کار اور موٹرسائیکل کے فی لرنر پرمٹ فیس 500  روپے جمع کروانا ہوگی،شہری اب ایک، 2، 3، 5اور 10 سال کیلئےلائسنس حاصل کرسکیں گے،شہری گھر بیٹھے انٹرنیشنل اور ریگولر لائسنس کی تجدید کرواسکتے ہیں،نئی فیس شیڈول کے مطابق شہری ہر سال اپنے لائسنس کی تجدید کروا سکیں گے۔

ٹریفک افسران کا کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شہریوں کو جلد لائسنس کی تجدید اور فریش لائسنس بنوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں، شہری نزدیکی لائسنس دفاتر سے لائسنس سروسز حاصل کریں،کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی آر درج کروانے کیلئے درخواستوں کا جھنجٹ ختم محسن نقوی کے اقدام پر سب حیران