بانی پی ٹی آئی کا توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز میں جیل ٹرائل چیلنج

Jan 16, 2024 | 12:28:PM
بانی پی ٹی آئی کا توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز میں جیل ٹرائل چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)پاکستان تجریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے عمران خان نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈز کیس میں اپنا جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

عمران خان نےجیل ٹرائل کے دونوں حکم ناموں کے خلاف درخواست دائر کی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دونوں کیسز میں جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنزکالعدم قرار دیے جائیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 14 نومبرکو جیل ٹرائل کانوٹیفکیشن جاری کیا گیاجبکہ توشہ خانہ کیس میں 28ن ومبرکوجیل ٹرائل کانوٹیفکیشن جاری ہوا، یہ دونوں نوٹیفکیشنز غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید سستا ہو گیا

عمران خان نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے عدالت سے کہا ہے کہ اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے،دونوں درخواستوں میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔