ایک اور خاتون نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر مبینہ بے وفائی کے الزامات لگا دیئے

Jan 16, 2023 | 19:52:PM
ایک اور خاتون نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر مبینہ بے وفائی کے الزامات لگا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر خاتون نے مبینہ طور پر  بے وفائی کا الزام عائد کر دیا ہے ، خاتون کی جانب سے ثبوت بھی سامنے آگئے ہیں۔

پاکستان کے سٹار بلے باز اور کپتان بابر اعظم کےستارے گردش میں ہیں، حال ہی میں  پاکستان کی خراب ٹیسٹ پرفارمنس اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں  ہوم گراوٗنڈ پر  ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد تینوں فارمیٹ کی کپتانی پر انہیں برقرار نہ رکھنے کی باتیں کی جا رہی ہیں، دوسری جانب ان پر ایک  خاتون نے بے وفائی کا الزام عائد کر دیا ہے، اور ساتھ میں بطور ثبوت آڈیوز اور ویڈیوز بھی شیئرکی گئی ہے  ۔

ایشا راجپوت نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خاتون نے چند ویڈیوز اور آڈیوز شیئر کی ہیں،شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بابر اعظم ایک خاتون کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے ہیں جب کہ دوسری ویڈیو میں بابر اعظم اکیلے ہیں، 

اس کے علاوہ ایک واٹس ایپ آڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جو کہ مبینہ طور پر بابر اعظم کی لگ رہی ہے ، لڑکی نے لکھا ہے کہ کیسے ایک شخص اپنی کزن سے منگنی کے باوجود 5 سے 6 لڑکیوں سے بیک وقت بات کرسکتا ہے،  بابر اعظم کے خلاف غیر اخلاقی الزامات کا سلسلہ نیا نہیں بلکہ  2020 میں لاہور کی حامزہ مختار نامی ایک خاتون نے بابر اعظم پر 10 سال کے عرصے تک تعلقات رکھنے سمیت دیگر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے تھے، حامزہ مختار نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں کئی شواہد پیش کئے تھے اور اس حوالے سے ایک مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت تھا۔