سعودی عرب: کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول اختتام پذیر، 300 ملین ریال کے انعامات دیے گئے

Jan 16, 2023 | 12:23:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا جس میں مختلف مقابلوں میں اونٹ ریس جیتنے والے مالکان کو مجموعی طور پر 300 ملین ریال کے انعامات دیے گئے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول 45 روز جاری رہا جس میں سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے اونٹوں نے مختلف ریسوں میں حصہ لیا۔

اختتامی ریس میں عیاد القحطانی کے اونٹ نے 77 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور انعام میں 20 لاکھ ریال اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی شاہی تلوار حاصل کی۔

دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے اونٹوں سمیت دیگر کیٹگری کی ریس میں جیتنے والے اونٹوں کے مالکان کو 300 ملین ریال کے انعامات دیے گئے۔