کرپٹوکرنسی ویب سائٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

Jan 16, 2022 | 21:22:PM
ایف آئی اے۔ویب سائٹس۔روک تھام۔سٹیٹ بنک۔ماہرین
کیپشن:  بٹ کوئینز (فائل فوٹو)
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( نیوز ایجنسی) ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے کہا ہے کہ ہم کرپٹو کرنسی میں کام کرنے والی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے سے رجوع کریں گے تاکہ فراڈ اور منی لانڈرنگ جیسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔

رپوٹ کے مطابق ایف آئی اے کے سربراہ نے سائبر کرائم سرکل آفس میں اسٹیٹ بینک کے سینئر حکام کی ٹیم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے ریگولیٹری میکانزم کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔جس میں بتایا کہ بینک نے سندھ ہائی کورٹ کی حکم کے تحت ہی کرپٹو کرنسی ریگولیٹ کرنے کی سفارش کی تھی۔ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کی بدولت جو مسائل پیدا ہوئے اس حوالے سے قانونی ماہرین سے رجوع کر کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹو کرنسی نے دھوکے بازی کا ایک نیا طریقہ متعارف کروایا ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکا سمیت برطانیہ اور کینیڈا نے کرپٹو کرنسی کو قانونی قرار دیا مگر چین اور دیگر ممالک میں اس پر پابندی عائد ہے۔اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ الیکٹرونک جرائم کی روک تھام کے لیے قانون 2016، فارن ایکسچینج ریمیٹینس ایکٹ 1947 اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 میں کرپٹو کرنسی کے متعلق کوئی قانونی دفعہ موجود نہیں ہے۔ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ لوگوں کی شکایات پر کاروائی بھی کی گئی جبکہ کچھ افراد کا ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔ بہت ہوگیا۔۔ ۔عمران سے مہنگائی کا حساب لیں گے ۔۔بلاول بھٹو