اپوزیشن 2 کی بجائے 3 مارچ کر لے کچھ نہیں ہو گا: شیخ رشید

Jan 16, 2022 | 13:38:PM
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ، اپوزیشن،عمران خان،طیارےفلائی پاسٹ، شہبازشریف
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چاروں شریف سیاست سے مائنس ہیں، اپوزیشن شکست کھائے گی، عمران خان 5 سال پورے کریں گے,اپوزیشن دو کی بجائے 3 مارچ کر لے کچھ نہیں ہو گا.

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، پہلے شاید ڈھیل کی بات تھی اب ڈھیل بھی نہیں ہو گی۔ اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیوں کی طرح ان ہاؤس تبدیلی کے خواب دیکھ رہی ہے، جو لوگ بیمار ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں، حقیقت میں بیمار ہو جاتے ہیں۔ شہبازشریف عمران خان کیلئے ڈراونا نہیں سہانا خواب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ۔ پارٹیوں میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوتی رہتی ہے۔ 23مارچ کوجے10سی طیارےفلائی پاسٹ کریں گے،ملک کو مسائل سے نکالنے کےلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،عوام کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کورونا بے قابو۔۔ کیسز بڑھنے لگے۔۔شرح 39 فیصد سے تجاوز کر گئی