شائقین کیلئے خوشخبری۔۔پی ایس ایل 7 کا شیڈول جاری  

Jan 16, 2022 | 12:39:PM
پاکستان سپر لیگ 7 ،آغاز 27 جنوری،نیشنل سٹیڈیم کراچی ، قذافی سٹیڈیم لاہور
کیپشن:  میچ کے دوران لڑکیاں نعرے لگا رہی ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ 7 کا آغاز 27 جنوری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی سے ہوگا۔

پی ایس ایل 7ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر  34 میچز کھیلے جائیں گے  جبکہ 10سے 27 فروری تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں میچز کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ2016 سے شروع ہونے والی لیگ کے اب تک مکمل ہونے والے 6 ایڈیشنز میں شائقینِ کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے، ایونٹ کا پہلا ایڈیشن مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا جبکہ دوسرے ایڈیشن کا آغاز یو اے ای سے اور اختتام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہواتھا، یو اے ای سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن کے دو ایلیمنٹرز لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا گیا ، چوتھے ایڈیشن کا آغاز بھی متحدہ عرب امارات سے ہوا تاہم دوسرا مرحلہ کراچی میں منعقد ہوا، جہاں فائنل سمیت کُل 8 میچز کھیلے گئے جبکہ پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے گئے ۔

یہ بھی پڑھیںویرات کوہلی کا ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا اعلان۔۔۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا رد عمل بھی آگیا