سندھ بھر میں 6 دن سے بند سی این جی سٹیشنز کھل گئے

Jan 16, 2021 | 23:59:PM
سندھ بھر میں 6 دن سے بند سی این جی سٹیشنز کھل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہر قائد میں سی این جی سٹیشنزکھل گئے، گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی سٹیشنز گزشتہ 6روز سے بند تھے۔
ذرائع کے مطابق پیر سے جمعرات تک سی این جی سٹیشنز3دن کیلئے بند رہیں گے۔ پیرصبح8سے جمعرات صبح8بجے تک تمام سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے۔
شہر کی سڑکوں پر جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کم دکھائی دی وہیں رکشہ اور ٹیکسی والوں نے بھی شہریوں سے سی این جی بند ہونے پر من مانے کرائے وصول کئے۔
6دن کی بندش کے بعد سی این جی سٹیشنز کھلنے کی خبر پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے جبکہ گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو اور صنعتی صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔