لاہور: سفاری پارک سے نایاب نسل کے 4 ہرن چوری

Jan 16, 2021 | 20:01:PM
لاہور: سفاری پارک سے نایاب نسل کے 4 ہرن چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سفاری پارک لاہورسے دولاکھ 60 ہزار مالیت کے نایاب نسل کے چار ہرن چوری ہوگئے،چوری کے خلاف مقدمہ رائے ونڈ تھانہ میں درج کرلیاگیا، ڈیوٹی پر مامور سٹاف کو شوکاز نوٹس جاری کرکے شامل تفتیش کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہرن آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی، ہرن کہاں گئے سراغ نہ لگایا جا سکا، 10 اور گیارہ جنوری کی درمیانی شب ہرنوں کے پنجرے سے چار ہرن لاپتہ ہوگئے، سفاری پارک انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی سٹاف اور سپروائزر ڈیوٹی پر تھے، اس دوران چوری کی واردت نے معاملے کی گتھی الجھا دی ہے۔
سفاری پارک انتظامیہ نے ہرن چوری کی درخواست دینے کے بعد ملی بھگت اور شبہ کی بنیاد پر عملہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انکوائری شروع کردی ہے۔ ڈائریکٹر سفاری پارک شیخ زاہد نے بتایا کہ ہرن چوری کی واردت انکی عدم موجودگی میں ہوئی، انکوائری سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم انکو یہ بھی شبہ ہے کہ واردات کرنیوالے افراد جنگلہ پھلانگ کر داخل ہوئے، پولیس اور محکمہ جنگلی حیات کی تفتیش کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ کارروائی میں کس کا ہاتھ ہے۔