طیارہ مہنگی لیز پر لیا،  پی آئی اےبر وقت قسط ادا نہ کر سکا: غلام سرور خان

Jan 16, 2021 | 16:51:PM
طیارہ مہنگی لیز پر لیا،  پی آئی اےبر وقت قسط ادا نہ کر سکا: غلام سرور خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نون لیگ کے دور میں طیارہ مہنگی لیز پر لیا گیا، کورونا کے باعث پی آئی اے بر وقت قسط ادا نہ کر سکا، ملائیشین عدالت نے سنے بغیر فیصلہ دیا، 22 جنوری کو لندن، 24 کو ملائیشین عدالت میں پیش ہوں گے۔یہ بات غلام سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی ایوی ایشن انڈسٹری بیٹھ گئی، دیگر ایئر لائنز کی طرح پی آئی اے بھی متاثر ہوئی اور بر وقت اقساط ادا نہ ہوسکیں، پی آئی اے کے مہنگے معاہدوں میں ماضی کی حکومتوں نے کمیشن لیا، سب اچھا نہیں ہے، مگر سب اچھا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ غلام سرور خان نے کہا ہے  کہ اداروں کو تباہ و برباد کیا گیا، کرپشن کو جڑ سے ختم کر رہے ہیں، خود کو رہبر کہنے والے راہزن بن کر قوم کو لوٹتے رہے، پی ڈی ایم ضمنی انتخابات اور سینیٹ میں حصہ لے رہی ہے، صوبے یا وفاق میں عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے وہ لاسکتے ہیں، اپوزیشن کو عدم اعتماد لا کر چیئرمین سینٹ کے انتخابات کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی۔