ہم نے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا،کارکنان خودنکلےہوئےہیں؛ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدیکا کہنا ہے ہم نے ابھی تک کارکنان کو کوئی لائحہ عمل نہیں دیا ، ہمارا لائحہ عمل ممبران اسمبلی کے لیے تھا جتنے بھی کارکنان نکلے ہوئے ہیں وہ اپنی مدد آپ کے تحت نکلے ہیں۔
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آبادکے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ تمام ممبران اسمبلی پارلیمنٹ کے سامنے پرامن دھرنا دیں گے لیکن انہوں نے کچھ کو پارلیمنٹ اور کچھ کو خیبرپختونخوا ہاؤس کے سامنے روک لیا ، اس لیے دونوں مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔
وزیراعلی سہیل آفریدی نے مزید کہا کل انہوں نے جو خودساختہ رپورٹ جاری کی اس میں لکھا ہے کہ عمران خان کی آنکھ ریکور ہورہی ہے اس کا مطلب خراب تھی اور خراب کیوں ہوئی یہ سوال ہمیشہ رہے گا۔ اس وقت عمران خان کا اگر کوئی علاج ہورہا ہے تو وہ فیملی اور ان کے ذاتی معالج کی غیرموجودگی میں ہورہا ہے ، جس سے شکوک و شبہات مزید بڑھ رہے ہیں،یہ شکوک و شبہات اس ناجائز حکومت اور اس کو لانے والوں کو سوچنا چاہئے کہ حالات کو کس طرف لیجارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مکمل طورپر ناکام ہوچکی؛سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور