ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو نمیبیا کیخلاف باہر بٹھانے پر غور

Feb 16, 2026 | 14:23:PM
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو نمیبیا کیخلاف باہر بٹھانے پر غور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم مینجمنٹ نے سینئر کھلاڑیوں کے میچز میں پرفارم نہ کرنے پر مایوس کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو اگلے میچ میں بٹھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نمیبیا کے خلاف میچ میں ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان ہے، سینئر کھلاڑیوں کی جگہ بینچ اسٹرینتھ کو موقع دینے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے آئندہ اہم میچ کے لیے پلان بنانا شروع کر دیا ہے۔

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے نمیبیا سے میچ جیتنا ضروری ہے۔

پاکستان اور نمیبیا کا میچ بارش کی نذر ہو جائے تب بھی پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ جائے گا۔

ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی۔

مزید پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ: افغانستان نے یو اے ای کو شکست دیدی