بلوچستان میں حکومت سازی، سرفراز بگٹی کے گھر پر اہم بیٹھک

Feb 16, 2024 | 23:58:PM
بلوچستان میں حکومت سازی، سرفراز بگٹی کے گھر پر اہم بیٹھک
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے بلوچستان سے نو منتخب امیدواران کی میر سرفراز بگٹی کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک ہوئی۔

میر سرفراز بگٹی کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب ارکان کے اعزاز میں پُرتکلف عشایئے کا اہتمام کیا گیا، عشایئے میں صوبائی صدر پیپلز پارٹی چنگیز جمالی، نواب ثناءاللہ زہری، ظہور بلیدی، سردار سرفراز ڈومکی اور میر صادق عمرانی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کا مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ

ملاقات میں بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ مرکز کے اتحادیوں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں بھی اپنی حکومت بنائیں گے۔

ارکان پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت بنانے کیلئے تیار ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی نمبرز گیم مکمل ہے۔