فاسٹ بولر نسیم شاہ گلوکار بن گئے؟نئی ویڈیو سامنے آگئی

Feb 16, 2024 | 12:26:PM
پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ جہاں اپنی گیند سے بیٹر کے چھکے چھڑاتے ہیں وہیں اپنی سریلی آواز سے مداحوں کو خوب محظوظ بھی کرتے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ جہاں اپنی گیند سے بیٹر کے چھکے چھڑاتے ہیں وہیں اپنی سریلی آواز سے مداحوں کو خوب محظوظ بھی کرتے ہیں۔

اپنی تیز بولنگ سے مخالف بیٹر کے ہوش اڑانے والے نسیم شاہ کھیل کے میدان  میں تو بہترین کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ گانا گانے کا بھی شوق رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے ماضی میں بھی ان کی متعدد ویڈیوز سامنے آچکی ہیں۔

پی ایس ایل ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا گیا ہے جس میں نسیم شاہ سے دلچسپ سوال و جواب کے ساتھ ساتھ سُروں کے تال سے تال بھی ملا دیے، قوالی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاسٹ بولر کے سامنے مائیک رکھا گیا ہے اور اُنہوں نے ہیڈ فون میں لیجنڈ گلوکار راحت فتح علی خان کی قوالی ’’کالی کالی زلفیں‘‘ گا کر سنائی۔ 

ویڈیو میں نسیم شاہ کا اپنی ہی گلوکاری کا مذاق اڑاتے ہوئے کہنا تھا کہ بہت فرق ہے راحت فتح علی خان سے یہ چاہت فتح علی خان ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ اس بار پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔