لاہور: سی آئی اے اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ، ایک ملزم ہلاک

Feb 16, 2023 | 11:17:AM
لاہور: سی آئی اے اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ، ایک ملزم ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی آئی اے پولیس چوہنگ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ریکارڈ یافتہ ملزم مارا گیا۔

سی آئی اے پولیس کے مطابق ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ریکارڈ یافتہ ملزم مبشر عرف بشری کی گرفتاری کیلئے نفری نے ازمیر ٹاؤن چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے فائرنگ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، سیکٹر ڈی 12 میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے جواب میں پولیس کی طرف سے بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ریکارڈ یافتہ ملزم مبشر ہلاک ہوگیا۔