آج میری زندگی کا بڑا خواب پورا ہوا، سونیا حسین کی جذباتی پوسٹ، مداحوں کے دل پگھلا دیئے 

Feb 16, 2022 | 21:39:PM
اداکارہ سونیا حسین، والدین، گھر کا تحفہ، مداحوں کے دل جیت لئے،
کیپشن: سونیا حسین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ سونیا حسین نے اپنے والدین کو گھر کا تحفہ دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر4 منٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سونیا کو نیا گھر خریدنے کی خوشخبری والدین کو سناتے دیکھا جاسکتا ہے۔سونیا حسین والدین کو یہ خوشخبری سنانے مٹھائی کے ڈبے لے کر پہنچتی ہیں، والدین کا سونیا کی جانب سے سنائی جانے والی خوشخبری پر ردعمل نے مداحوں کے دل پگھلا دیئے۔
 انسٹاگرام پر اپنے فالوورزکے ساتھ یہ خوشخبری شیئرکرنے والی سونیا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہر اولاد کا بچپن سے صرف ایک خواب ہوتا ہے کہ ماں باپ کیلئے کچھ کرے، اور نہ سہی مگر ایک چھوٹا سا گھر ضرور بنائے، وہ گھرجسے وہ دل سے اپنا کہہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ کہ آج میری زندگی کا سب سے بڑا خواب پورا ہوا، الحمداللہ میرے ابو امی کا گھر یہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: