خاتون اول کی تضحیک۔مریم نواز کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے میں درخواست دائر 

Feb 16, 2022 | 20:08:PM
خاتون اول۔تضحیک۔مریم نواز۔گرفتاری۔درخواست۔ایف آئی اے
کیپشن:  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں گرفتاری کیلئے دائر درخواست پر ردعمل میں وزیر اعظم عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری آئی سی یو میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہئے تھا،مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا ہونا چاہئے تھا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے اور انہیں سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے۔ مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں آپ نا صرف خود اس گندے کھیل میں شامل تھے بلکہ اپنے جاہل وزرا کا حوصلہ بڑھاتے تھے، اقتدار جب ہاتھ سے نکلنے لگتا ہے تو آپ جیسے انسانوں کا خوف اسی طرح سامنے آتا ہے، آپ کی حرکتیں دیکھ کر مشرف کے آخری ایام یاد آ جاتے ہیں۔مریم نے کہا کہ وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے۔
انہوں نے کہا عمران خان! آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کرلیں،آپ خود کونہیں بچا سکتے، آپ کے جرائم کی فہرست میں مخالفین سے انتقام لینا شامل ہے، آپ ایف آئی اے جیسے اداروں کو ذاتی اسکور سیٹل کرنے کےلئے استعمال کرتے ہیں، آپ کوحساب تودینا ہوگا۔قبل ازیں خاتون اول بشریٰ بی بی کی مبینہ تضحیک کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی گرفتاری کیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں درخواست دائر کردی گئی۔پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے عالیہ حمزہ نے ایف آئی اے میں درخواست دی ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ خاتون اوّل کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، صابر ہاشمی کی وکالت کرکے مریم نواز نے اقبال جرم کیا۔درخواست گزار عالیہ حمزہ نے کہا کہ صابر ہاشمی نے خاتون اول کی کردار کشی کی ہے، بے نظیر بھٹو کی کردارکشی سے لے کرآج تک ن لیگ  نسل درنسل لوگوں کی کردارکشی میں ملوث رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی قرار، عدالت کا ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کا حکم