بھارت نہ بدلہ، حجاب اتارنے کے  حکم پر دوبارہ لڑکیوں کا جھگڑا، احتجاج، اللہ اکبر کے نعرے

Feb 16, 2022 | 19:43:PM
بھارتی ،مسلمان، طالبات، احتجاج،
کیپشن: بھارتی مسلمان طالبات احتجاج کررہی ہیں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست کرناٹک میں آج  حکومت نے ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے بعد کالجوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ۔ تعلیمی ادارے کھلنے کے مسلمان بچیوں کی بڑی تعداد حجاب پہنے ٰٗدوبارہ کالجوں میں آئیں۔ ان طالبات کو گیٹ پر حجاب اتارنے کیلئے روک لیا گیا جس پر انہوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔ 

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  کرناٹک ہائی کورٹ کے طالبات کو کلاس روم کے اندر مذہبی علامتیں پہننے سے روکنے کے عبوری حکم کے بعد آج بدھ کو طالب علم اپنے کالج میں پہنچیں ۔ کرناٹک حکومت نے ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے بعد کالجوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ۔کرناٹک میں سخت پولیس پہرہ میں کالجوں کو درس وتدریس کے  لئے دوبارہ  کھول دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آج کالج کھلنے کے بعد ایک بار پھر حجاب پہننے کی جدوجہد جاری رہی۔ وجئے پورہ ضلع میں طلباء اور کالج انتظامیہ کے درمیان جھگڑا ہوا۔ کالج  انتظامیہ کا کا کہنا ہے کہ حجاب کیمپس کے اندر پہنا جا سکتا ہے لیکن کلاس میں بیٹھنے سے پہلے حجاب اتارنا ہو گا، جس کے لئے کالج میں الگ کمرہ بھی فراہم کیا جائے گا۔لیکن لڑکیاں اس مطالبے پر بضد ہیں کہ انہیں کلاس روم میں حجاب کے ساتھ بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔ تاہم اجازت نہ ملنے پر لڑکیوں نے حتجاج کرتے ہوئے جلوس نکالا ، طالبات نے بڑے پرجوش انداز میں اللہ اکبر کے نعرے بلند کئے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کی لاہور آمد پر ترین گروپ کا پاور شو۔حکومت کا ساتھ دینگے یا نہیں ۔ بتا دیا