موٹرسائیکل سوار کی تیز رفتار ٹرین سے ٹکر؛ پھر کیا ہوا؟ لرزہ خیز ویڈیو دیکھیں

Feb 16, 2022 | 15:50:PM
موٹرسائیکل سوار کی ٹرین سے ٹکر
کیپشن: ٹرین حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیاپر آئے روز ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جن کو صارفین دیکھ کر واقعی ہی چونک چاتے ہیں کیونکہ ایسے ہولناک واقعات میں موت کے منہ سے واپس آنے کسی معجزے سے کم نہیں۔ ایک ایسی ہی  ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں تیزرفتار ٹرین کے ساتھ ٹکرانے کے بعد موٹرسائیکل سوار بچ گیا۔

تفصیلات کےمطابق زندگی میں کچھ ایسے حادثات بھی انسان کو پیش آتے ہیں جن کو فراموش کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز دیکھنے کوملتی ہیں جن میں خطروں سے کھیلتے جان بھی گنوانی پڑتی ہے۔ مشہور  کہاوت ہے کہ 'جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے' اور اس کی حقیقت بھی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔

ویڈیو میں ریلوے پھاٹک پر لوگ ٹرین کے گزرنے کا انتظار کررہے ہیں۔ ٹریک پر کوئی پھاٹک بھی نہیں جس سے مسافروں کو روکا جاسکے متعدد افراد کو دونوں اطراف میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہاں لگ کیمرے نے ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو کو قید کیا جو کہ وائرل ہوگئی۔ تیزفتار ٹرین سے بے خبر ایک موٹرسائیکل سوار پھاٹک کو عبور کرنے کی کوشش کرنے لگا تو ٹرین سر پر آپہنچی۔

موٹر سائیکل سواراچانک تیز رفتار ٹرین کو دیکھ کر پیچھے بھاگا جبکہ موٹر سائیکل ٹرین سے ٹکراتے 6،5 فٹ کے فاصلے پر جاکر گری اور تباہ ہوگئی۔تاہم نوجوان فقط چند لمحوں کی دوری سے موت کے منہ میں جانے سے معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

مزیدپڑھیں؛بہادری کی مثال قائم۔بھارت میں مسلم نوجوان نے جان پر کھیل کر لڑکی کو بچا لیا