سڈنی میں سفاکانہ حملہ ، بھارت عالمی سطح پردہشتگردی کا مرکز قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احمد منصور )سڈنی حملہ ، بھارت عالمی سطح پردہشتگردی کا مرکز قرار،سڈنی میں سفاکانہ حملہ بھارت کی عالمی سطح پرسپانسرڈدہشتگردی کا واضح ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے مشہور ساحلی علاقے بونڈی بیچ پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کے بارے میں نئی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
فلپائن کے امیگریشن حکام کے مطابق مبینہ حملہ آور ساجد اکرم اور اس کا بیٹا نوید اکرم نومبر کے مہینے میں تقریباً پورا وقت فلپائن میں مقیم رہے تھے جبکہ بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں نے وہاں ’ملٹری ٹریننگ‘ حاصل کی۔
اقوام عالم اس بات کی شاہد ہیں کہ بھارت کس طرح منظم انداز میں بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے جو پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔
پاکستان کا واضح موقف رہاہے کہ بھارت ریاستی سطح پرنہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان بلکہ کینیڈا ، امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔
ریاستی سرپرستی میں بھارتی دہشتگردی کے حوالے سے عالمی جریدوں نے ہوشربا انکشافات میں مودی حکومت کی قلعی کھول دی.
آسٹریلیا کے سیکیورٹی حکام اور ایجنسیز کا بھارتی بدنامِ زمانہ ایجنسی "را" سے رابطہ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ "را" ایک منظم انداز سےاس حملے میں ملوث رہی ہے.
عالمی جریدوں کے مطابق سڈنی کے حملہ آور ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر سفر کیا۔
سڈنی فائرنگ کے واقعہ میں ملوث بھارتی شہریت کے حامل دہشتگرد باپ اور بیٹے نے حملہ سے کچھ عرصہ قبل فلپائن کا سفر کیا۔
بھارتی نژاد 50 سالہ ساجد اکرم اور اس کا24 سالہ بیٹا نوید اکرم دونوں آسڑیلوی شہریت کے بھی حامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے بے گھر افرادکو بڑی خوشخبری دیدی
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سڈنی حملہ سے متعلق سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ساجد اکرم اور نوید اکرم نے گزشتہ ماہ جنوبی فلپائن میں عسکری تربیت حاصل کی۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے سڈنی دہشتگرد حملہ پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ۔
بھارتی وزارت خارجہ کی خاموشی اس بات کی غماز ہے کہ سڈنی حملہ میں بھارتی نژاد دہشتگرد براہ راست ملوث ہیں۔
اس ے قبل فلپائن کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ بونڈای بیچ کے حملہ آوروں نے نومبر میں فلپائن کا دورہ کیا۔
فلپائن امیگریشن کے مطابق بونڈای بیچ کے حملہ آور بھارتی شہری کی حیثیت سے فلپائن پہنچے تھے۔ حملہ آور باپ اور بیٹے نے گزشتہ ماہ بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ 50 سالہ ساجد اکرم اور 24 سالہ نوید اکرم یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچے اور دونوں باپ بیٹے 28 نومبر کو فلپائن سے واپس چلے گئے۔